۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
واکنش آیت الله نوری همدانی به اغتشاشات

حوزہ / آیت اللہ نوری ہمدانی نے کہا: دشمنوں کو معلوم ہونا چاہیے کہ جمہوری اسلامی ایران کی معزز عوام ہمیشہ نظامِ اسلامی اور انقلاب کے اصولوں کے محافظ تھے اور ہیں اور وہ اپنے مقدسات کے بارے میں انتہائی حساس ہیں۔ لہذا شرپسند افراد عوام کی صفوں سے جدا ہیں اور عوام کبھی بیت المال یا اپنے لوگوں کی جان و مال کے لئے خطرہ نہیں بنتے، نہ ہی وہ مقدسات کی توہین کرتے ہیں اور نہ ہی کسی کے لئے عدم تحفظ کی فضا پیدا کرتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرجع تقلید حضرت آیت اللہ نوری ہمدانی نے اپنے ایک بیانیہ میں ایران میں ہونے والے حالیہ مظاہروں میں بعض شرپسند عناصر کی جانب سے دینی مقدسات کی توہین کی مذمت کرتے ہوئے ان کے مقابلے میں ایرانی عوام کے انقلابی جذبے کی تعریف کی اور کہا: حکام کو چاہیے کہ وہ عوام کے مطالبات سنیں اور ان کے مسائل حل کریں۔

ان کے بیانیہ کا متن اس طرح ہے:

ایک بار پھر چند (شرپسند) افراد نے جمہوری اسلامی ایران کے لوگوں کے پاکیزہ جذبات کو مجروح کرتے ہوئے قرآن کریم، اہل بیت علیہم السلام اور مقاماتِ مقدسہ کی توہین کی ہے اور یہ چیز ہمارے لئے انتہائی دکھ اور افسوس کا باعث بنی ہے۔

دشمنوں کو معلوم ہونا چاہیے کہ جمہوری اسلامی ایران کی معزز عوام ہمیشہ نظامِ اسلامی اور انقلاب کے اصولوں کے محافظ تھے اور ہیں اور وہ اپنے مقدسات کے بارے میں انتہائی حساس ہیں۔ لہذا شرپسند افراد عوام کی صفوں سے جدا ہیں اور عوام کبھی بیت المال یا اپنے لوگوں کی جان و مال کے لئے خطرہ نہیں بنتے، نہ ہی وہ مقدسات کی توہین کرتے ہیں اور نہ ہی کسی کے لئے عدم تحفظ کی فضا پیدا کرتے ہیں۔

ملکی حکام کو بھی چاہئے کہ وہ لوگوں کے مطالبات کو سنیں اور ان کے مسائل کو حل کریں اور ان کے حقوق کے بارے میں حساس ہوں اور اس بات پر توجہ دیں کہ حضرت امیر علیہ السلام نے فرمایا: "دین کے ستون یہی عوام ہیں"۔ انہی لوگوں نے انقلاب کی راہ میں اپنی جان و مال کی قربانی دی ہے اور آج بھی امام اور انقلاب کے ساتھ کھڑے ہیں اور دینی مقدسات کی توہین، لوگوں کے حقوق کی پائمالی اور بیت المال کا نقصان انتہائی قابل مذمت ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .